الہ آباد : تنیشا منیرنے نشانے بازی کے قومی مقابلے میں جیتا گولڈ میڈل
الہ آباد ہائی کورٹ نوجوان وکیل تنیشا جہانگیر منیر نے نشانے بازی کے میدان میں اپنا نام درج کرا کے ایک مثال قائم کر دی ہے ۔تنیشا منیر الہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس جہانگیر جمشید منیر کی بیٹی ہیں ۔تینشا کو بچپن سے ہی نشانے بازی کا شوق رہا ہے ۔گذشتہ 19؍مئی کو نینی تال میں ہونے والی نیشنل کراس بو شوٹنگ چیمپئن شپ مقابلے میں تنیشا نے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے ۔