Maharashtra News: ایم این ایس کی جانب سے ریاست میں لاوڈاسپیکر سے اذان کی مخالفت جاری
مہاراشٹر میں ایم این ایس کے ذریعہ لاوڈ اسپیکر سے اذان دینے کی مخالفت کا اثر نظر آنے لگا ہے۔ امراوتی ضلع کے اچل پور میں جھنڈا لگانے کو لے کر حالات کشیدہ ہوگئے۔ گزشتہ شب کچھ شرپسندوں نے دولہا گیٹ پر پرچم لہرایا، جس کے بعد شہر میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے۔ پولیس نے امن وامان قائم رکھنے کی اپیل کی ہے