شاہجہاں پور میں گئو کشی کے الزام میں دو افراد گرفتار کئے گئے
اترپردیش کے شاہجہاں پور گئو کشی کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ شاہجہاں پور کے ریتی محلے سے یہ گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ اس گرفتاری کے بعد مقامی باشندوں میں ناراضگی دیکھی جارہی ہے۔ پولیس پر منمانی کرنے اور ناجائز وصولی کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔