UP Elections 2022: یوپی کے تیسرے مرحلے میں ووٹنگ جاری، کئی سینئر لیڈران کا وقار داوں پر
اسمبلی انتخابات 2022 کے لئے یوپی کے تیسرے مرحلے کی ۱۶ اضلاع کی ۵۹ سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ کئی سینئر لیڈران کا وقار داوں پر ہے۔ اس میں سب سے زیادہ اہم مین پوری کی کرہل سیٹ ہیں، جہاں سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو قسمت آزما رہے ہیں۔ ان کے خلاف بی جے پی نے مرکزی وزیر ایس پی بگھیل کو امیدوار بنایا ہے۔