آل آسام مائنارٹی اسٹوڈنٹس یونین نے درانگ بند کی کال دی، جمیعت علماء ہند نے کی حمایت
آل آسام مائنارٹی اسٹوڈنٹس یونین نے تجاوزات ہٹاو مہم کے دوران تشدد کے خلاف ضلع درانگ میں بارہ گھنٹے کے بند کی کال دی ہے۔ بدرالدین اجمل کی اے آئی یو ڈی ایف اورجمیعت علماء ہند نے بند کی حمایت کی ہے۔درانگ میں بند کا اثر دیکھا جارہا ہے۔بازار پوری طرح بند ہیں ۔جبکہ سڑکوں پر ٹرافک بھی کم نظر آرہا ہے۔انتظامیہ نے بند کے مدنظر سخت سکیورٹی بندوبست کئے ہیں ۔واضح رہےآسام حکومت کی تجاوزات ہٹاو مہم کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔دوسری جانب حکومت نے تجاوزات ہٹاو مہم کو آج کیلئے منسوخ کردیا ہے۔