ہوم » ویڈیو » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ، وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے دی یہ بڑی وارننگ

Coronavirus in Maharashtra : مہاراشٹر میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ حکومت کے مسلسل اقدامات اٹھائے جانے کے باوجود ریاست میں کورونا کی رفتار میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے ۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کی بات کریں تو ریاست میں چالیس ہزار چار سو چودہ نئے معاملے ریکارڈ کیے گیے ہیں ۔ جبکہ ایک سو آٹھ افراد کی وائرس سے موت واقع ہوئی ہے ۔ مہاراشٹر میں کورونا کے نئے معاملوں کا یہ اعداد وشمار ریکارڈ ہے ۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اتوار کو کہا کہ اگر لوگوں نے کورونا گائیڈ لائن پرا سختی سے عمل نہیں کیا، تو ریاست میں پھر سے لاک ڈاون لگایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کورونا کے معاملات مسلسل بڑھ رہے ہیں ۔ لوگ سنجیدگی سے گائیڈ لائنس پر عمل نہیں کر رہے ہیں ۔ اسی لئے لاک ڈاون جیسے سخت قدم پر غور کرنے کی ضرورت ہے ۔ سی ایم ادھو نے کووڈ ٹاسک فورس کو بھی تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔

مغربی ہندوستان| News18 Urdu | Mar 29, 2021 01:28 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین