پاکستانی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کےدس افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج، ہندستانی ماہی گیروں کی کشتی پر کی تھی فائرنگ
پاکستانی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کےدس افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایف آئی آر پوربندر کے نوی بندر مرین پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے ۔وناک باراکے دلیپ سولنکی نے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔آئی ایم بی ایل کے قریب بھارتی سمندری حدود میں آتے ہوئے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی اہلکاروں نے بھارتی ماہی گیری کی کشتی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس میں ایک ماہی گیر ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔ذرائع کے مطابق بھارت یہ معاملہ پاکستان کے سامنے اٹھانے جا رہا ہے۔