نواب ملک کی گرفتاری کے بعد چندرکانتا پاٹل بولے، اب انہوں استعفیٰ دے دینا چاہئے
ممبئی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بدھ کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈر نواب ملک (ED Arrest Nawab Malik) کو داؤد ابراہیم سے جڑے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔ اس کے بعد بی جے پی کینڈیڈیٹ چندر کانت نے کہا کہ اس گرفتاری کے بعد انہیں استعفیٰ دینا چاہئے۔ ای ڈی ممبئی انڈر ورلڈ کی سرگرمیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں مہاراشٹر حکومت کے وزیر نواب ملک سے پوچھ گچھ کر رہی تھی۔ ایجنسی ذرائع نے بتایا ہے کہ نواب ملک تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے تھے جس کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے کے بعد نواب ملک نے کہا کہ مجھے گرفتار کر لیا گیا ہے لیکن میں ڈروں گا نہیں، ہم لڑیں گے اور جیتیں گے۔