ہوم » ویڈیو » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر : ناندیڑ میں گرودوارہ میں ہلہ بول جلوس کے دوران ہنگامہ ، چار پولیس اہلکار زخمی

ناندیڑ میں سکھ سماج ہر سال ہولی کا تہوار نہایت جوش و خروش کے ساتھ مناتا آرہاہے۔ ہلہ بول جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں سکھ سماج کے لوگ نہایت عقیدت کے ساتھ حصہ لیتے ہیں۔ کورونا کے چلتے گردوارہ کے احاطہ میں ہی انہیں اس جلوس کا اہتمام کرنے کو کہا گیا ۔ ابتداء میں گردوارہ کے احاطہ میں یہ جلوس پرامن طریقے سے چل رہا تھا۔ لیکن اس دوران کچھ لوگ مشتعل ہوگئے اور انہوں نے گردوارہ گیٹ کے سامنے لگے بیرکیڈ ہٹادئے اور جلوس سڑکوں پر نکل آیا۔ وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے جلوس کو باہر نکلنے سے روکنے کی کوشش کی جس پر پولیس کے ساتھ جم کر ہاتھا پائی بھی ہوئی ۔ اس میں چار پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے ۔ مشتعل ہجوم نے پولیس کی گاڑیوں پر بھی پتھراؤ کیا اور گاڑیوں کی توڑپھوڑ کی۔

مغربی ہندوستان| News18 Urdu | Mar 30, 2021 11:30 AM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین