Maharashtra Political Crisis: سی ایم ادھو ٹھاکرے کو NCP لیڈر شردپوار کا مشورہ
مہاراشٹر کا سیاسی بحران جاری ہے۔ وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے جذباتی کارڈ کا کوئی اثرباغیوں کے تیور پرپڑتا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔انھیں مزید چارآزاد ارکان اسمبلی کی تائید حاصل ہونے کی خبرہے۔۔یعنی باغی اپنے موقف پرسختی سے قائم ہیں۔ذرائع کے مطابق شندے گروپ آج اپنی حمایت واپس لے سکتا ہے۔ایکناتھ شندے نے اڑتالیس ارکان اسمبلی کی تائید کا دعویٰ کیا ہے۔مزید سات باغی ارکان آج گوہاٹی پہنچے ہیں۔ذرائع کے مطابق گوہاٹی میں شیوسینا کے اکتالیس ارکان اسمبلی ہیں۔