ہوم » ویڈیو » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر کے کئی اضلاع میں بارش! محکمہ موسمیات کی پیش گوئی، 3 سے 4 دن تک رہے گی جاری

مہاراشٹر کے کئی اضلاع میں ایک بار پھر بارش شروع ہو گئی ہے۔ممبئی شہر اوراس کے مضافاتی علاقوں میں بارش ہورہی ہے۔ ستارا ضلع کے ڈیم کے علاقے میں مسلسل بارش کی وجہ سے کوینا ڈیم کے سطح آب میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے چالیس ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے۔ اس علاقہ کے دیہات میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ رائے گڑھ ضلع کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش دیکھی جا رہی ہے۔ ۔ شمالی کونکن اور شمالی مدھیہ مہاراشٹر میں ، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش کی شدت اگلے پانچ دن تک جاری رہے گی۔ کونکن اور ودربھ ، مدھیہ مہاراشٹر اور مراٹھواڑہ میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں میں تیز سے بہت تیز بارش ہوسکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ، محکمہ موسمیات نے اگلے تین چار دنوں تک ریاست میں تیز ہواؤں اور بھاری سے بہت زیادہ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

مغربی ہندوستان| News18 Urdu | Sep 13, 2021 07:37 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین