لاؤڈسیپکر پرراج ٹھاکرے کی 3 مئی کی دیڈلائن قریب،MNS کارکنوں کو پولیس کا نوٹس، بلا اجازت اکٹھا ہونے پر کی جائے گی کاروائی
لاؤڈسیپکر پرراج ٹھاکرے کی تین مئی کی دیڈلائن قریب آرہی ہے۔اس کے پیش نظر پارٹی کی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ یکم مئی کو اورنگ آباد میں ایم این ایس کا اجلاس بھی ہونے جارہا ہے۔اس کے لیے مہاراشٹر بھر میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔اس بیچ ممبئی پولیس ایم این ایس کارکنوں کو نوٹس جاری کررہی ہے۔پولیس نے ایم این ایس کارکنوں کو بلا اجازت اکھٹا ہونے اور پروگرام کا انعقاد کرنے پر کاروائی کا انتباہ دیا ہے