Rajasthan کے کرولی میں زندگی ہنوز پوری طرح پٹری پر نہیں لوٹی، 14 اپریل تک کرفیو میں توسیع
راجستھان کے کرولی میں زندگی ہنوز پوری طرح پٹری پر نہیں لوٹی ہے۔کرولی میں کرفیو اب بھی نافذ ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے روز اس میں کچھ گھنٹوں کی ڈھیل دی جارہی ہے۔ آج کرفیو میں چار گھنٹوں کی ڈھیل دی گئی ہے۔دکانیں اوربازار صبح چھے بجے سے دس بجے تک کھلی ر ہیں گی۔اس بیچ بی جے پی کے ریاستی صدر ستیش پنیا اور تیجسوی سوریہ آج کرولی کا دورہ کرینگے۔وہ متاثرین سے ملاقات کرینگے۔جوگین پورا سے کرولی تک نیائے یاترا بھی نکالی جائے گی۔تشدد کی تحقیق کرنے کے لیے محکمہ داخلہ کی ٹیم اٹھارہ اپریل کو کرولی کا دورہ کرے گی۔ٹیم بیس اپریل تک وہاں رہے گی ۔