ہوم » ویڈیو » مغربی ہندوستان

ممبئی میں بحریہ کے ریٹائرڈ افسر پر شیوسینا کے کارکنوں کا حملہ، اب تک 6 کارکن گرفتار

ممبئی میں واٹس ایپ پر سی ایم ادھو ٹھاکرے کا کارٹون شیئر کرنے پر بحریہ کے ریٹائرڈ افسر کو شیو سینا کے کارکنوں نے اتنی بے رحمی سےمارا کہ انکی آنکھ شدید زخمی ہو گئی۔ سابق بحریہ کے افسر مدن شرما نے واقعے کے بارے میں بتایا کہ آٹھ سے دس افراد نے مجھ پر حملہ کیا اور مار پیٹ کی۔ اس سے پہلے کارٹون شیئر کرنے پر مجھے دھمکی بھی دی گئی تھی۔ انہوں نے اس حملہ کی سخت مذمت کرتے ہویے کہا کہ میں نے اپنی پوری زندگی اس ملک کے لئے کام کیا ہے۔ ایسی حکومت کا وجود ہی نہیں ہونا چاہئے۔ ممبئی پولیس نے معاملہ کی تحقیقات کرتے ہوئے اب تک چھ لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

مغربی ہندوستان| News18 Urdu | Sep 12, 2020 12:55 PM IST

ممبئی میں واٹس ایپ پر سی ایم ادھو ٹھاکرے کا کارٹون شیئر کرنے پر بحریہ کے ریٹائرڈ افسر کو شیو سینا کے کارکنوں نے اتنی بے رحمی سےمارا کہ انکی آنکھ شدید زخمی ہو گئی۔ سابق بحریہ کے افسر مدن شرما نے واقعے کے بارے میں بتایا کہ آٹھ سے دس افراد نے مجھ پر حملہ کیا اور مار پیٹ کی۔ اس سے پہلے کارٹون شیئر کرنے پر مجھے دھمکی بھی دی گئی تھی۔ انہوں نے اس حملہ کی سخت مذمت کرتے ہویے کہا کہ میں نے اپنی پوری زندگی اس ملک کے لئے کام کیا ہے۔ ایسی حکومت کا وجود ہی نہیں ہونا چاہئے۔ ممبئی پولیس نے معاملہ کی تحقیقات کرتے ہوئے اب تک چھ لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

براہ راست ٹی وی تازہ ترین
corona virus btn
corona virus btn
Loading