مالیگاؤں میں Hijab کی حمایت میں احتجاج، صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو روانہ کیا میمورنڈم
مالیگاؤں میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کی اسٹوڈنٹس ونگ نے شہر کے اولڈ آگرہ روڈ پر ایک احتجاجی جلوس نکال کر کرناٹک حکومت کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ۔احتجاجیوں نے کرناٹک حکومت حجاب پر پابندی کا فرمان واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو میمورنڈم بھی روانہ کیا ۔ میئر طاہرہ شیخ و خواتین ونگ کی صدر یاسمین سید شاہین انصاری کی سرپرستی میں اسٹوڈنٹس ونگ کی سینکڑوں طالبات و خواتین نے کرناٹک حکومت کے حجاب پر پابندی والے فرمان کے خلاف احتجاج کیا۔