ٹول کٹ معاملے میں نکیتا جیکب کو بامبے ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت، گرفتاری پر 3 ہفتوں کی لگائی روک
ٹول کٹ معاملے میں نکیتا جیکب کو بامبے ہائی کورٹ نے عبوری ضمانت دے دی ہے۔عدالت نے نکیتا کی گرفتاری پر تین ہفتوں کی روک بھی لگا دی ہے۔سماعت کے دوران نکیتا کے وکیل نے کہا کہ وہ جانچ میں تعاون کررہی ہیں۔خیال رہے کہ غیرضمانتی وارنٹ جاری کیے جانے کے بعد نکیتا نے بامبے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔انھوں نے عدالت سے پانچ دنوں کی عبوری پیشگی ضمانت کی درخواست کی تھی۔