زرعی اصلاحاتی قوانین پر کیا کہتے ہیں ملک کے کسان ؟ نیوز18 نیٹ ورک کے سروے میں یہ بڑی بات آئی سامنے
مودی حکومت کی طرف سے پیش کی گئی نئی زرعی اصلاحات (New Farm Laws) کے خلاف قومی دارالحکومت کے اطراف میں احتجاج کے دوران نیوز 18 نیٹ ورک کے ذریعہ کئے گئے ایک سروے میں یہ معلوم ہوا ہے کہ ہندوستانیوں کی اکثریت نئے قوانین کے نفاذ کی حمایت کرتی ہے اور اس کا ماننا ہے کہ کسانوں کی طرف سے جاری احتجاجی مظاہرہ (Farmer Protest) کو ختم کر دیا جانا چاہئے۔