سپریم کورٹ میں بابری مسجد کا ملبہ حاصل کرنے کی دی جائے گی درخواست:بابری مسجد ایکشن کمیٹی
بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر ظفریاب جیلانی نے کہاہے کہ وہ بابری مسجد کے ملبے کی حرمت کے پیش نظر سپریم کورٹ سے درخواست کریں گے کہ مسجد کا ملبہ ہمیں دیدیا جائے جس سے اس کی بے حرمتی نہ ہو- لکھنئو میں ہمارے نمائندے طارق قمر سے بات کرتے ہوئے جیلانی نے یہ بھی کہاکہ این آر سی اور سی اے اے کی مخلافت میں جاری تحریک کو مزید مستحکم کیا جائے گا کیونکہ این آر سی اور سی اے اے ملک کے دستور کے خلاف ہے لہٰذا اس میں صرف طلبا ہی نہیں بلکہ ہر مذہب کے سماجی سیاسی اور ہر شعبے کے لوگوں کو شامل ہونا ہی چاہئے