بھیانک حادثہ: جھارکھنڈ میں نالہ صاف کرتے ہوئے 6 لوگوں کی موت
جھارکھنڈ کے دیو گھر سے دل دہلا دینے والی بڑی خبر آرہی ہے کہ سیپٹک ٹینک میں زہریلی گیس کے اخراج سے دو مزدوروں کے بشمول چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بتادیں کہ یہ مزدور باری باری سیپٹک ٹینک میں اترے تھے۔ جہان پہلے ایک مزدور گیا اور بیہوش ہوگیا، پھر باری باری اور مزدور گئے سبھی ہلاک ہوگئے۔