ہوم » ویڈیو » No Category

آج سے عوام کے لئے کھلے گا مغل گارڈن، صبح 10بجے سےشام 5بجے تک سیاح ہوسکیں گے لطف اندوز

آج سےراشٹرپتی بھون میں واقع مغل گارڈن عوا م کے لیے کھول دیاجائیگا۔مغل گارڈن صبح دس بجے سےشام پانچ بجے تک کھلےگا۔سیاح اکیس مارچ تک وہاں کے گلابوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔کوروناوائرس کے سبب احتیاطی اقدام کے طور پراس سال راشٹرپتی بھون سے ٹکٹ خرید کر گارڈن میں داخل ہونے کی سہولت نہیں ملے گی۔مغل گارڈن میں انٹری کے لیے زائرین کو صرف پیشگی آن لائن بکنگ کرنی ہوگی۔ ہر ایک سلاٹ میں زیادہ سے زیادہ سو افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی ۔ اس دوران، زائرین کو ماسک پہننا، سماجی دوری کا خیال رکھنا جیسے کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنا ہوگا۔واضح ہو کہ کل صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نےکل راشٹرپتی بھون کے سالانہ اُدیان اتسو کا افتتاح کیا۔آپ کو بتادیں کہ راشٹرپتی بھون کے مغل گارڈن کو دیکھنے کے لئے دور دور سے لوگ آتے ہیں۔ دس ماہ قبل کورونا وبا کے سبب اسے بند کردیا گیا تھا۔ اب ایک بار پھر اسے کھولا جارہا ہے۔ راشٹرپتی بھون کے اس باغ میں کئی اقسام کے گلاب اور ٹیولپ کے پھول ہیں۔

No Category| News18 Urdu | Feb 13, 2021 07:10 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین