خود کشی کرنے والے عبد السلام کے رشتہ داروں کو ریاستی حکومت نے معاوضہ جاری کیا
ارکان خاندان کے ساتھ خودکشی کرنے والے عبدالسلام کے رشتہ داروں کو ریاستی حکومت کی جانب سے پچیس لاکھ روپیے ایکسگریشا جاری کیا گیا ہے ۔ کرنول ضلع کلکٹر ویرا پانڈین نے آج نندیال پہنچ کر مہلوکین کے راشتہ داروں کو پچیس لاکھ روپیے کا چیک حوالے کیا ۔ اس موقع پر نندیال کے رکن پارلیمنٹ ۔ مقامی رکن اسمبلی و دیگر بھی موجود تھے ۔ ضلع کلکٹر نے بتایاکہ وزیر اعلی جگن موہن ریڈی نے خودکشی کرنے والے خاندان کے اہل خانہ کو پرسہ دینے کے بعد پچیس لاکھ روپیے کی امداد دینے کا اعلان کیا تھا ۔ضلع کلکٹر نے متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔