ہوم » ویڈیو » No Category

تلنگانہ ہائی کورٹ نے دیوالی کے موقع پر پٹاخوں کی فروخت اور جلانے پر لگائی پابندی

تلنگانہ ہائی کورٹ نے دیوالی تہوار کے موقع پر پٹاخہ جلانے کو لے کر بڑا بیان دیا ہے ۔ ہائی کورٹ نے پٹاخوں کی فروخت اور پٹاخوں کو جلانے پر پابندی عائد کردی ہے ۔ اس سلسلہ میں ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو احکامات جاری کئے ہیں ۔ ایڈوکیٹ اندرا پرکاش پٹاخوں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوے ہائی کورٹ سے رجوع ہوے تھے ۔ آج ایڈوکیٹ اندرا پرکاش کی درخواست پر سنوائی ہوئی ۔ ایڈوکیٹ اندرا پرکاش نے بتایا کہ پٹاخوں سے کورونا متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ ایڈوکیٹ اندرا پرکاش نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے پٹاخوں پر پابندی عائد کرنے سے متعلق کئی ریاستوں کو احکامات جاری کئے ہیں ۔

No Category| News18 Urdu | Nov 12, 2020 10:27 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین