آج Kargil Vijay Diwas: ہندستان کے شہید جوانوں کو پیش کیا جائے گا خراج عقیدت
آج سے بائیس سال قبل سال انیس سو ننیانوے میں ہندوستان نے پاکستان کو کراری شکست دی تھی ۔ جس کی یاد میں ہر سال کرگل وجے دیوس منایا جاتا ہے ۔ کارگل وجے دیوس کی بائیس ویں سالگرہ پر کارگل جنگ کے دوران جان نچھاور کرنے والے شہید ہندوستانی فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند چار روزہ جموں کشمیر دورہ پر ہیں ۔ آج لداخ کے دراس میں صدر جمہوریہ کارگل کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔ اس کے بعد کارگل وار میموریل پر حاضری دیں گے ۔