اعجاز پٹیل کے ایک اننگ میں 10 وکٹ لینے پر انل کمبلے نے دی مبارکباد
ہندوستانی نژاد نیوزی لینڈ کے گیند باز اعجاز پٹیل نے ٹیم انڈیا کے خلاف شاندار مظاہرہ کرکے تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔ اعجاز پٹیل نے ہندوستان کے خلاف اننگ میں 10 وکٹ حاصل کرکے نیوزی لینڈ کے لئے بہترین ریکارڈ قائم کرکے منفرد کارنامہ انجام دیا۔ اس طرح وہ ایک اننگ میں 10 وکٹ لینے والے دنیا کے تیسرے گیند باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے ہندوستان کے خلاف دوسرے ٹسٹ کی پہلی اننگ میں 47.5 اوور میں 119 رن دے کر 10 وکٹیں حاصل کیں۔