جمائیکا کے کرکٹر کِرس گیل نے کووڈ19ویکسین کی فراہمی پر ہندوستان کا ادا کیا شکریہ
کورونا کو قابو میں کرنے کے لئے دنیا بھر میں کورونا ٹیکہ کاری کا عمل جاری ہے۔ ہندوستان کی کورونا ویکسین دوسرے ممالک میں بھی بھیجی جا رہی ہے۔ جمائیکا میں بھی کورونا کی ویکسین پہنچی ہے۔ اسی ضمن میں ویکسین بھیجنے پر جمائیکا کےکرکٹر کِرس گیل نے ہندوستان کاشکریہ اداکیا ہے۔ ویسٹ اینڈ ڈیز کے دم دار کھلاڑی کِرس گیل نےویکسین کےعطیہ پروزیراعظم مودی کابھی شکریہ اداکیا ہے۔