اٹلی نے جیتا یورو کپ، انگلینڈ کو دو کے مقابلے تین گول سے ہرایا
میزبان انگلینڈ کوہرا کراٹلی نے یورو کپ پر قبضہ جمالیا ہے۔ ۔اٹلی نے انگلینڈ کو دو کے مقابلے تین گول سے ہرایا۔نوے منٹ کے کھیل میں دونوں ٹیمیں ایک۔ ایک گول سے برابری پر رہی۔ ایکسٹرا ٹائم میں بھی تعطل برقرار رہا اورنوبٹ پنلٹی شوٹ آؤٹ تک پہنچی۔پہلی بار فائنل میں پہنچی انگلینڈ کی ٹیم نے اچھا مظاہرہ کیا لیکن شائد قسمت اٹلی کے ساتھ تھی۔اٹلی نے انیس سو اڑسٹھ کے بعد دوسری بار یورو کپ پرقبضہ جمایا ہے۔