ICC Test Rankings: برسبین ٹسٹ جتانے کے باوجود رشبھ پنت کی رینکنگ نہیں ہوئی بہتر
آئی سی سی کی تازہ ٹسٹ رینکنگ ہفتہ کو جاری ہوئی، جس میں کین ولیمسن نمبر-1 مقام پر برقرار ہیں۔ وراٹ کوہلی بھی چوتھے نمبر پر ہی ہیں اور دوسرے اور تیسرے نمبر پر اسٹیو اسمتھ اور مارنس لابوشین کا قبضہ ہے۔ آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں چتیشور پجارا کو ایک مقام کا فائدہ ہوا اور وہ چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔ کوہلی اور پجارا کے علاوہ ٹسٹ نائب کپتان اجنکیا رہانے بھی آٹھویں مقام کے ساتھ ٹاپ -10 میں جگہ بنانے والے ہندوستانی بلے بازوں میں شامل ہیں۔