پاکستان میں دو دہائی بعد ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے تیار کیوی.... جانئے ٹی وی اور موبائل پر کیسے اٹھا سکیں گے میچ کا لطف؟
Pakistan vs New Zealand Live Streaming : بیس سال کے طویل انتظار کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے جارہی ہے ۔ ایک طرف بابر اعظم کی ٹیم ہے جو انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کے صدمے سے باہر آتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی تو وہیں نیوزی لینڈ کی ٹیم کی کمان ٹم ساوتھی کے کندھوں پر ہے ۔