سجل علی، مہوش حیات اور کبریٰ خان کا سابق پاکستانی فوجی افسر کے ریمارکس پر شدید ردعمل
پیر کو سجل نے ٹویٹر پر جا کر عادل کے دعووں پر ردعمل ظاہر کیا۔ اگرچہ انھوں نے عادل کا نام نہیں لیا۔ سجل نے ٹویٹ کیا کہ یہ بہت افسوسناک رویہ ہے کہ ہمارا ملک اخلاقی طور پر پستی اور بد اخلاق ہوتا جا رہا ہے۔ کیونکہ کسی کی کردار کشی انسانیت اور گناہ کی بدترین شکل ہے۔