ہوم » ویڈیو » جنوبی ہندوستان

عاشق نے معشوقہ کے گھر کو لگادی آگ، دو افراد زندہ جل کر ہلاک،چار زخمی

آندھراپردیش کے ضلع مشرقی گوداوری کے دُولاگاوں میں برہم عاشق نے معشوقہ کے گھر کو آگ لگادی۔ اس واقعہ میں دو افراد زندہ جل کرہلاک ہوئے اور ،چار زخمی ہوئے گئے۔زخمیوں کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔یہ انوکھا واقعہ اےپی کےضلع مشرقی گوداوری میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق نامراد عاشق اسی گاوں کی لڑکی کے ساتھ محبت کرتا تھا۔ابتدا میں اس لڑکی کی ماں ستیہ وتی نے اپنی بیٹی کی شادی اس سے کروانے پر رضامندی ظاہر کی تاہم لڑکے کے نامناسب کردار کی وجہ سے ماں نے اپنا اردہ ترک کردیا اور کچھ دنوں بعد لڑکی کی شادی دوسرے لڑکے کے ساتھ کردی گئی۔ برہم عاشق نے لڑکی کی ماں پر سترہ جنوری کوحملہ کردیا۔اس حملہ کی شکایت پولیس سے کی گئی تھی۔اسی دوران ستیہ وتی کی بڑی بیٹی درگا بھوانی اپنی ماں کی عیادت کے لئے گھر آئی تھی۔منگل کی شب اس نوجوان نے گھر پر پٹرول ڈال کر آگ لگادی۔۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔ جانچ جاری ہے۔

جنوبی ہندوستان| News18 Urdu | Jan 22, 2020 08:05 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین