اس ملک میں ملتی ہے سب سے زیادہ تنخواہ، دیکھیں ٹاپ 10 ممالک کی لسٹ۔
ہم میں سے بہت سے لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بیرون ملک جا کر اچھی تنخواہ پر نوکری کریں، اسی لیے ہر سال بہت سے لوگ بیرون ملک جاتے ہیں۔
تاہم سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سب سے زیادہ تنخواہ کس ملک میں دی جاتی ہے۔ ہم ایسے 10 ممالک کی لسٹ جانیں گے، جہاں ملازمین کو زیادہ سے زیادہ اوسط ماہانہ نیٹ تنخواہ دی جاتی ہیں۔
حال ہی میں ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر سب سے زیادہ اوسط تنخواہ والے ممالک کی لسٹ جاری کی ہے۔
اس میں سوئٹزرلینڈ، لکسمبرگ، سنگاپور، امریکہ، آئس لینڈ، قطر، ڈنمارک، متحدہ عرب امارات، ہالینڈ اور آسٹریلیا جیسے ممالک شامل ہیں۔
اس معاملے میں سوئٹزرلینڈ پہلے نمبر پر ہے۔ ان لوگوں کی اوسط نیٹ تنخواہ 6,096 ڈالر ہے۔
اس فہرست میں یورپی ملک لکسمبرگ کا نام دوسرے نمبر پر ہے۔ اس ملک میں ملازمین کی اوسط آمدنی 5,015 ڈالر ہے۔
سنگاپور تیسرے نمبر پر ہے۔ ورلڈ آف سٹیٹسٹکس کے مطابق یہاں کے لوگوں کی اوسط تنخواہ 4,989 ڈالر ہے۔
اس فہرست میں چوتھے نمبر پر امریکہ کا نام آتا ہے۔ اس ملک میں شہریوں کی اوسط تنخواہ 4,245 ڈالر ہے۔
پانچویں نمبر پر آئس لینڈ کا نام ہے جہاں کے لوگوں کی اوسط آمدنی 4,007 ڈالر ہے۔