ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ کے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کی خبریں پچھلے ایک سال سے سرخیوں میں رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں کو اپنی فلم مہا سمندرم کے سیٹ پر پیار ہو گیا تھا اور تب سے ہی ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔

ادیتی اور سدھارتھ اکثر ایک ساتھ معیاری وقت گزارتے ہیں۔

وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سالگرہ جیسے خاص دنوں پر ایک دوسرے پر محبت کی بارش کرنے میں کبھی پیچھے نہیں رہتے ہیں۔

ادیتی اور سدھارتھ اکثر لنچ ڈیٹ، سیلون سیشنز اور کئی دوسری جگہوں پر ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔

چنئی میں اے آر رحمان کی بیٹی کے ولیمہ تقریب سے لے کر شروانند کی منگنی تک، انہیں عوامی تقریبات میں بھی ایک ساتھ دیکھا گیا۔

ویسے آپ کو بتاتے چلیں کہ ادیتی اور سدھارتھ اپنی پہلی شادی سے طلاق لے چکے ہیں

راک اسٹار سے شہرت کی حامل اداکارہ نے 2009 میں ستیہ دیپ مشرا سے شادی کی تھی اور 2013 میں ان کا طلاق ہوگیا۔

جبکہ سدھارتھ نے 2003 میں میگھنا سے شادی کی اور 2007 میں ان کا طلاق ہوگیا تھا۔

اگر کام کو لیکر بات کریں تو ادیتی کی حالیہ ریلیز میں 'تاج: ڈیوائیڈڈ بائی بلڈ' اور 'جوبلی' شامل ہیں۔ دونوں سیریز کو  شائقین کی جانب سے زبردست رسپانس ملا۔

ادیتی  کے پاس سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ہیرامنڈی بھی ہے۔

جبکہ سدھارتھ کے پاس 'ٹکر', 'چھٹا' اور 'ٹیسٹ' ہیں۔ وہ کمل ہاسن کی 'انڈین 2' میں اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔