بگ باس 13 کی تیسری جوڑی، عاصم ریاض اور ہمانشی کھرانہ کا بریک اپ 

بگ باس  نے فلم اور ٹی وی کی دنیا سے کئی مشہور شخصیات کو ملوایا ہے۔ کئی جوڑوں کے تعلقات شادی تک پہنچ گئے تو کسی کی محبت کی کہانی درمیان میں ہی دم توڑ گئی۔

بگ باس 13 کی طرح اس کے کنٹیسٹنٹ کی محبت کی کہانی بھی ناظرین کی پسند تھی۔ شہناز گل اور سدھارتھ شکلا کی مشہور محبت کی کہانی  بھی  'بگ باس 13' سے شروع ہوئی تھی۔

عاصم ریاض-ہمانشی کھرانہ اور پارس چھابڑا-ماہرہ شرما کی جوڑی بھی سیزن 13 میں ہی تھی، لیکن یہ جوڑی ایک ایک کرکے ٹوٹ گئیں۔

قسمت نے شہناز گل اور سدھارتھ شکلا کو الگ کر دیا تھا،  سدھارتھ شکلا   کا انتقال 2 ستمبر 2021 کو دل کا دورہ پڑنے سے ہوگیا تھا۔

ماہرہ شرما کا کچھ ماہ قبل پارس چھابڑا سے بریک اپ ہوا ہے۔ اب عاصم ریاض اور ہمانشی کھرانہ کے تعلقات میں اب دراڑ نظر آنے لگی ہے۔

ہمانشی اور عاصم ریاض کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں ہیں۔ رپورٹس کی مانیں تو دونوں نے تقریباً 4 سال کے تعلقات کے بعد علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

دونوں کے مداح کافی مایوس ہیں کیونکہ 'بگ باس 13' کی تیسری جوڑی کی محبت کی کہانی بھی اپنے اختتام کو پہنچ چکی ہے۔

ہمانشی ریاض کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ان کے بریک اپ کا اشارہ دیتا ہے۔ دونوں اب سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو فالو نہیں کر رہے ہیں۔

ہمانشی اور عاصم ریاض اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ رومانوی تصاویر شیئر کرتے تھے، جسے اب وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے ڈیلیٹ کر رہے ہیں۔

ناظرین نے میوزک ویڈیو 'خیال رکھیا کر' میں ان کی کیمسٹری کو بہت پسند کیا تھا، جو ان کی ایک ساتھ آخری میوزک ویڈیو بھی ہے۔

عاصم ریاض اور ہمانشی کھرانہ نے ابھی تک اپنے بریک اپ کی خبروں کی تردید نہیں کی جس کی وجہ سے بریک اپ کی بات ان کے مداح کو صحیح لگ رہی ہے۔