سلمان خان کو 8 فلمیں مسلسل ہوئیں تھے فلاپ، برے وقت میں ملا اس اداکار کا ساتھ، پھر چمکی قسمت
بالی ووڈ کے دیگر ستاروں کے مقابلے سلمان خان کی ایسی فلموں کی تعداد زیادہ ہے جو 100 کروڑ روپے سے زیادہ کمانے میں کامیاب ہوئیں۔
آج اگر لوگ صرف ان کے نام سے تھیٹر کی طرف رخ کرتے ہیں لیکن بعض اوقات انہیں بھی کافی جدوجہد کرنی پڑتی تھی۔
سال 2006 سے 2008 تک کا عرصہ ان کے کیرئیر کے لحاظ سے بہت مشکل تھا۔ تاہم انہوں نے اپنی کوششیں جاری رکھی اور کامیابی حاصل کی۔
سلمان خان کا برا وقت کرینہ کپور کے ساتھ فلم ’کیونکی‘ کی ریلیز سے شروع ہوا تھا جو سال 2008 میں فلم ’یوراج‘ تک چلا۔
ان دونوں فلموں کے درمیان 'ساون' (2006)، 'جان من' (2006)، 'سلام-عشق' (2007)، 'میری گولڈ' (2007)، 'گاڈ تسی گریٹ ہو' (2008) اور 'ہیروز' (2008) ریلیز ہوئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تمام فلمیں باکس آفس پر فلاپ ہوگئی تھیں۔
سلمان خان جب ایک ہٹ فلم کے لیے ترس رہے تھے تو ان کی ڈیوڈ دھون کی فلم 'پارٹنر' سے ان کی مراد پوری ہوئی۔
گووندا کے ساتھ بھائی جان کی جوڑی ہٹ ہوگئی۔ فلاپ فلموں کا سلسلہ ٹوٹا اور پھر سلمان خان سپر ہٹ فلم 'وانٹیڈ' میں نظر آئے۔
اس کے بعد سلمان خان نے ایکشن سے بھرپور فلموں 'دبنگ'، 'باڈی گارڈ'، 'ریڈی' اور 'ایک تھا ٹائیگر' میں کام کیا۔
سلمان خان اگلی بار 'ٹائیگر 3' میں نظر آئیں گے۔ فلم ہندی کے علاوہ تمل اور تیلگو زبانوں میں بھی ریلیز کی گی۔
ٹائیگر 3 میں سلمان اور کٹرینہ کیف مرکزی کردار میں ہیں۔ منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی 'ٹائیگر 3' میں عمران ہاشمی ایک منفی کردار میں ہیں۔