اداکارہ حنا خان نے انتہائی ٹائٹ ڈریس پہن کر فوٹوشوٹ کرایا،تصاویر دیکھتے ہی فینس   دیوانے ہوئے

ٹی وی کی مشہور اداکارہ حنا خان نے ایک تازہ فوٹوشوٹ کرایا ہے، جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہی ہیں ۔ تصاویر کو دیکھ کر فینس اپنا دل ہار بیٹھے ہیں۔

پردے پر دمدار اداکاری اور سوشل میڈیا پر حسن کے جلوے ، اداکارہ حنا خان بخوبی جانتی ہیں کہ انہیں اپنے چاہنے والوں کو دیوانہ کیسے بنانا ہے۔

حنا خان نے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنے تازہ فوٹوشوٹ کی تصویریں شیئر کی ہیں۔

تصاویر میں حنا خان نے ڈیپ نیک والی نیوی کلر کی باڈی کان ڈریس پہن رکھی ہے، جس کو انہوں نے ہائی ہیلس کے ساتھ اسٹائل کیا ہے۔

سافٹ کرلی ہیئر کو کھلا چھوڑتے ہوئے حنا خان نے اپنے لک کو مکمل کیا ہے۔ میک اپ کی بات کریں تو اداکارہ نے اپنے میک اپ کو نیوڈ رکھا ہے۔

حنا خان کافی خوبصورت لگ رہی ہیں ۔ ان کے قاتلانہ پوز فینس کو دیوانہ بنا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر فینس اداکارہ حنا خان کی تصاویر کو کافی پسند کررہے ہیں ۔ ایک نے یوزر نے لکھا کہ وہ بوال لگ رہی ہیں۔

اداکارہ کو آخری مرتبہ ٹیلی پلے شنینتر میں دیکھا گیا تھا ۔ انہوں نے شارٹ فلم کنٹری آف دی بلائنڈ کی بھی شوٹنگ کرلی ہے، جس کو کانز فلم فیسٹول میں دکھایا گیا تھا۔

 حنا خان نے یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے میں اکشرا کے کردار سے شہرت حاصل کی تھی ۔ وہ کسوٹی زندگی کی ٹو میں منفی کردار بھی ادا کرچکی ہیں۔