اداکارہ کاجول نے یہ دل لگی فلم کی یادیں شئیر کی
کاجول بالی ووڈ کی سب سے پسندیدہ اور مقبول اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنے پورے کیرئیر میں کئی ہٹ فلمیں دیں۔
کاجول ہمیشہ ہدایت کاروں کی پہلی پسند میں سے ایک رہی ہیں۔ وہ آج کل فلموں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو ہیں۔
کاجول نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے 'یہ دل لگی' فلم کے سیٹ سے اپنی یادیں شیئر کی ہیں۔
اس کے ساتھ انہوں نے اکشے کمار اور سیف علی خان کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ 1994 میں رلیز ہونے والی فلم 'یہ دل لگی' نے 29 سال مکمل کر لیے ہیں۔
کاجول نےانسٹاگرام پر ایک نوٹ لکھا ۔انہوں نےفلم یہ دل لگی کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر تمام چھوٹی سی یادوں کو شیئر کیا ہے۔
انہوں نے یاد کیا کہ اکشے کمار ان کے لیے کھانا بنا رہے تھے اور ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران سیف علی خان کے ساتھ مزے کر رہے تھے۔
کاجول نے لکھا، اُس سیٹ پر بہت مزہ آیا تھا..اور تمام چھوٹی چھوٹی یادیں، اکشے کمار اپنی کوکنگ ٹیلنٹ پر شیخی مارتے تھے، لیکن آخر میں ہم نے ایک سادہ دال بنائی اور اس کا ذائقہ بہت اچھا لگا۔
انہوں نے لکھا کہ ہمیں برف میں اندھیرے میں تقریباً 1.5 کلومیٹر اوپر کی طرف پیدل چلنا پڑا تھا کیونکہ گاڑی پہاڑی کے نچلے حصے میں خراب ہو گئی اور ہمارا ہوٹل سب سے اوپر تھا اور وہاں سیل فون بھی نہیں تھے۔
کاجول فلم کے مقبول گانے 'ہونٹوں پہ بس' کے بارے میں لکھتی ہیں کہ جب ہم 'ہونٹوں پہ بس' کی شوٹنگ کر رہے تھے تو سیف اور میں ہنس رہے تھے اور سروج جی فلم کی بجائے ہمیں شوٹ کرنا چاہتے تھے۔
کاجول نے لکھا ہے کہ ریما لاگو پہلی بار میری ماں کا کردار ادا کر رہی تھیں اور وہ سیٹ پر میرے ساتھ بیٹھی تاش کھیل رہی ہیں۔