سلمان ۔ عامر کے ساتھ دی بلاک بسٹر فلمیں، پھر اچانک کریئر کے پیک پر اس مشہور اداکارہ نے چھوڑدی انڈسٹری، جانئے وجہ

آسن نے اپنے اداکاری کریئر کی شروعات 2001 میں صرف 15 سال کی عمر میں ایک ملیالم فلم کے ساتھ کی تھی ۔

اس کے بعد ان کی تیلگو فلم آئی اور اس نے باکس آفس پر شاندار پرفارم کیا ۔ جس  کیلئے آسن کو بہترین تیلگو اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ ملا۔

اس کے بعد آسن نے ایم کمارن سن آف مہالکشمی سے تمل میں ڈیبیو کیا اور 2004 میں آئی اس فلم کو بھی شاندار کامیابی ملی۔

آسن کو ان کی ایکشن تھریلر فلم شیوکاشی ، ورالارو سمیت کئی دیگر فلموں کیلئے جانا جاتا ہے۔ ان میں انہوں نے خود کو ایک لیڈنگ اداکارہ کے طور پر قائم کیا۔

ساوتھ میں اپنی اداکاری کا پرچم لہرانے کے بعد آسن نے عامر خان کے ساتھ 2005 میں آئی فلم گجنی میں کام کیا اور یہ ہندی کی ایک بلاک بسٹر فلم تھی۔

اس کے بعد انہوں نے کئی دیگر کامیاب فلموں میں اہم کردار ادا کئے اور آسن کو فلمی کیریئر میں بہت سارے ایواڈز سے بھی نوازا گیا۔

انہوں نے اپنی اداکاری کی شروعات ساوتھ انڈین فلم ادھیوگ سے کی، لیکن بعد میں انہوں نے اپنا دھیان بالی ووڈ کی جانب کیا۔

انہوں نے سلمان کے ساتھ ریڈی جیسی شاندار فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

آسن اکشے کمار کے ساتھ کھلاڑی 786 اور اجے دیوگن کے ساتھ لندن ڈریمز میں بھی نظر آچکی ہیں۔

اس طرح سے انہوں نے کئی بڑے ستاروں کے ساتھ کام کیا، لیکن پھر اچانک 2015 کے بعد وہ پردے پر پھر کبھی نہیں نظر آئیں۔

دراصل آسن نے جنوری 2016 میں مائیکرو میکس کے شریک بانی راہل شرما کے ساتھ شادی کرلی تھی۔ اس کے بعد ہی انہوں نے اداکاری کی دنیا کو الوداع کہہ دیا۔

سال 2017 میں آسن نے پہلی بیٹی آرن کو جنم دیا اور اس کے بعد سے وہ اپنی ازدواجی زندگی میں مصروف ہوگئیں۔

آسن کا ان اداکاراوں میں شمار ہوتا ہے، جنہوں نے اپنے کریئر کے شباب پر اداکاری کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔