حاملہ اداکارہ گوہر خان نے ٹائٹ ہائی نیک ڈریس میں فوٹوشوٹ کرایا
مشہور اداکارہ گوہر خان نے حال ہی میں اپنا میٹرنیٹی فوٹوشوٹ کرایا ہے۔ اس کیلئے ادکارہ نے باڈی کان ڈریس پہنی اور اپنا بے بی بمپ فلانٹ کیا۔
بگ باس 7 کی فاتح رہ چکی اداکارہ گوہر خان جلد ہی ماں بننے والی ہیں ۔
گوہر خان اپنے شوہر زید دربار کے ساتھ اپنے پہلے بچے کا خیر مقدم کرنے کیلئے کافی پرجوش ہیں ۔
گوہر خان نے ایک تازہ میٹرنیٹی فوٹوشوٹ کرایا ہے، جس کیلئے اداکارہ نے ایک لانگ ہائی نیک باڈی کان ڈریس پہنی ہے ۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں گوہر خان کلر فل ڈریس کے ساتھ ہائی ہیلس میں اپنا بے بی بمپ فلانٹ کرتی نظر آرہی ہیں ۔
کم میک اپ اور کرلی بال ان کے لک میں چار چاند لگا رہے ہیں ۔ گوہر اپنے فوٹوشوٹ میں کافی حسین لگ رہی ہیں ۔
بتادیں کہ کچھ دنوں پہلے گوہر خان کیلئے بے بی شاور تقریب منعقد کی گئی تھی، جس میں چھوٹے پردے سے وابستہ کئی ستارے شامل ہوئے تھے ۔
گوہر خان نے اپنے شوہر زید دربار کے ساتھ بے بی شاور سے کئی تصویریں شیئر کی تھیں ۔ وہ شوہر کے ساتھ اپنا بے بی بمپ فلانٹ کرتی نظر آئی تھیں ۔
بے بی شاور کیلئے گوہر خان نے کلرفل لانگ لوز گاون پہنا تھا ۔ کم از کم ایکسیسریز اور نیوڈ میک اپ میں وہ کافی پیاری لگ رہی تھیں ۔