وراٹ کوہلی نے قبول کی اپنی غلطیاں، کپتانی پر دی صفائی۔
وراٹ کوہلی کا شمار دنیا کے عظیم بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ ریکارڈ ساز اننگز کے بعد ہر کوئی ان کے مداح بن گیا ہے۔
وراٹ نے اپنے کرکٹ کیریئر میں بہت سے اتار چڑھاؤ کا سامنا کیا ہے جس میں ٹیم انڈیا کی کپتانی چھوڑنے کا واقعہ یقیناً ان کے کیریئر کے بدترین واقعات میں سے ایک رہا ہوگا۔
اب آئی پی ایل کے درمیان ایک بار پھر کپتانی کو لیکر وراٹ کوہلی کا دردچھلکا ہے۔
وراٹ کوہلی کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے کوئی بھی آئی سی سی ٹرافی نہیں جیتی، جس کے بعد کوہلی کو بطور کپتان تحقیقات کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔
کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں بھی کپتانی کی تھی جس کے دوران ہندوستانی ٹیم کی کارکردگی انتہائی خراب نظر آئی تھی۔ وراٹ کو ون ڈے فارمیٹ میں کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس کے بعد کوہلی نے سال 2022 کے شروعات میں دورہ جنوبی افریقہ کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے بھی استعفیٰ دے دیا۔ اب وراٹ کوہلی نے کپتانی کے دوران ہونے والی غلطیوں کو قبول کرلیا ہے۔
وراٹ نے پوما کی کھیلوں کی دستاویزی سیریز کے ایک ایپی سوڈ میں کہا، '100 فیصد، مجھے یہ تسلیم کرنے میں شرم نہیں آتی کہ جب میں کپتان تھا تو میں نے بہت سی غلطیاں کیں لیکن کبھی اپنے بارے میں نہیں سوچا۔
وراٹ نے کہا کہ میں نے کبھی اپنے لیے کچھ نہیں کیا بلکہ میرا ہدف ٹیم کو آگے لے جانا تھا، میں پوری طرح سے قبول کر سکتا ہوں کہ میں نے صحیح فیصلے کیے ہیں یا نہیں۔
وراٹ کوہلی نے مزید کہا کہ جب تک آپ صحیح جگہ پر ہیں آپ غلطیاں کریں گے لیکن جب آپ اس سے سیکھیں گے تو آپ چمکنے لگیں گے۔