کون ہیں نوین الحق جنہوں نے وراٹ کوہلی سے لیا پنگا؟ ہاتھ ملانے سے بھی کیا انکار۔
نوین الحق آخر کون ہیں؟ ان کے بارے میں ہر کوئی جاننا چاہتا ہے ۔ اچانک وہ موضوع بحث کیوں بن گئے ہیں؟
لکھنو سپر جائنٹس بمقابلہ رائل چیلنجرز بنگلورو میچ کے دوران گوتم گمبھیر اور وراٹ کوہلی آپس میں الجھے تو اس کی اہم وجہ نوین الحق تھے ۔
تو بتادیں کہ 23 سال کے نوین الحق افغانستان کے تیز گیند باز ہیں ۔ لکھنو کی ٹیم نے انہیں 50 لاکھ روپے کی بنیادی قیمت پر خریدا ہے ۔
نوین الحق کا گیند بازی کا ایکشن بہت حد تک جسپریت بمراہ سے بھی مماثلت رکھتا ہے، اس لئے انہیں افغانستان کا بمراہ بھی کہا جاتا ہے ۔
آئی پی ایل 2023 میں لکھنو سپر جائنٹس کا حصہ نوین نے چار میچوں میں سات وکٹ اپنے نام کئے ہیں ۔ اس دوران ان کی اکنامی بھی 6.12 کی ہے ۔
کافی کفایتی گیند بازی کرنے کی وجہ سے وہ ہمیشہ سے ہی کپتان کے ایل راہل کے پسندیدہ گیند بازوں میں سے ایک ہیں ۔ نوین الحق آئی پی ایل میں ڈیبیو کرنے والے ساتویں افغان کھلاڑی ہیں۔
سال 2016 میں نوین الحق نے بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ اب تک اپنے کیریئر میں سات ون ڈے میچوں میں 14 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں 27 میچوں میں 34 وکٹیں حاصل کیں۔
تاہم تنازعات کے ساتھ ان کی ایک پرانی رفاقت ہے۔ نوین اس سے پہلے دیگر ممالک کی کرکٹ لیگ کے دوران بھی کئی کھلاڑیوں کے ساتھ الجھ چکے ہیں۔
نوین نے میچ کے بعد ہاتھ ملانے کے دوران وراٹ کو جواب دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ نوین نے کوہلی سے ہاتھ ملانے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ اس دوران دونوں کو ایک دوسرے سے الجھتے ہوئے ضرور دیکھا گیا۔