ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایشا کپ اور ورلڈ کپ تنازعہ، کہا  میچز کھیلے جائے گے؟

ورلڈ کپ کے حوالے سے بات کی جائے تو پاکستان کو احمدآباد میں ہندوستان سے کھیلنے کا امکان ہے 

زیادہ تر میچ جنوبی ہندوستان کے شہروں بنگلور اور چنئی میں ہونے کی امید ہے۔

حالانکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی ٹیم احمد آباد میں میچ کھیلنے کو تیار نہیں ہے۔ تنازع کے باعث دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے دوطرفہ سیریز بھی نہیں کھیلی جا رہی ہے۔

آئی سی سی کے بورڈ ممبر نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہندوستان کا پاکستان آنا اور پاکستان کا ہندوستان جانا بی سی سی آئی یا پی سی بی پر منحصر نہیں کرتا ہے۔

اس لیے پی سی بی گلوبل ایونٹ میں اپنی شرکت کے حوالے سے آئی سی سی کو کوئی یقین دہانی نہیں کرا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی کی طرح یہاں بھی پاکستان حکومت منظوری دے گی۔ حکومت سے منظوری ملنے کے بعد ہی پی سی بی کوئی فیصلہ کر سکتا ہے۔

ایشیا کپ کو لیکر پی سی بی کی تیاریوں پر نظر ڈالی جائے تو پاکستان اپنے تمام میچز گھر پر کھیلے گا جب کہ ہندوستان اپنے میچ دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں کھیلے گا۔

تاہم سری لنکا اور بنگلہ دیش نے سپر 4 کے لیے کوالیفائی کرنے کی صورتحال میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفر کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا ہے۔

اے سی سی کے ذرائع نے بتایا کہ اگر ٹورنامنٹ کو سری لنکا منتقل کیا جاتا ہے تو پاکستان اس میں شرکت نہیں کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ نجم سیٹھی نے اراکین کو سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ ہائبرڈ ماڈل تجارتی لحاظ سے زیادہ قابل عمل ہو سکتا ہے۔

اے سی سی کے مطابق ہم پاکستان سے میزبانی کے حقوق برقرار رکھنے کی درخواست کریں گے لیکن اگر وہ راضی نہ ہوئے تو ٹورنامنٹ 5 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل بھی پاکستان ایشیا کپ کا بائیکاٹ کر چکا ہے۔ ٹیم انڈیا کا ریکارڈ یہاں اچھا رہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کو ورلڈ کپ کی تیاری کے لحاظ سے بھی اہم مانا جا رہا ہے۔